اہم سنگ میل عبور، گوادر ایئرپورٹ پر آزمائشی پرواز کا کامیاب تجربہ


گوادر: (بیورورپورٹ)اہم سنگ میل عبور، گوادر ایئرپورٹ پر پہلی آزمائشی پروازکامیابی کیساتھ لینڈ کر گئی،گوادر ایئرپورٹ حکام و متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے پرواز کا بھرپور خیرمقدم کیا۔

کامیاب لینڈنگ گوادر کی فضائی رابطہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم پیشرفت ہے،آزمائشی پرواز کے بعد گوادر میں ملکی و بین الاقوامی پروازوں کے باقاعدہ آغاز کی راہ ہموار ہوگی،گوادر ایئرپورٹ کا آپریشنل ہونا ملکی معیشت کی بحالی ،ترقی کیلئے اہم محرک ثابت ہوگا۔