کراچی: (بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی اے پلس ٹیم ،پی پی،ایم کیو ایم کے درمیان نورا کشتی ہے،حکومت پٹرول کی قیمت250روپے لٹر مقرر کرے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کراچی میں عیدالاضحی پر صفائی ستھرائی کا خراب ماحول رہا، پیپلز پارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ نے مل کر شہر قائد کو تباہ کر دیا ، آدھے شہر میں پانی نہیں ، ٹینکر مافیا سرگرم ہے، مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانا ہو گا،غزہ کی صورتحال تشویشناک ، امریکہ اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا پاکستان ایران امریکہ معاہدے میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے،حکومت بتائے گیس پائپ لائن منصوبے پر کیا پیشرفت ہے؟ ایران کےساتھ آزاد تجارت کا اعلان ہونا چاہیے،عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ،آئی ایم ایف مافیاز کے کنٹرول میں ہے،حکمرانوں کو اپنی عیاشیاں ختم کرنا ہوں گی۔
پی پی اسٹیبلشمنٹ کی اے پلس ٹیم،پٹرول قیمت250روپے لٹر مقرر کی جائے،نعیم الرحمن



















