ملک کو مسائل سے نکالنے کا واحد حل 73 کے آئین کی بحالی میں ہے،اچکزئی


چمن:(مشرق نیوز)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود اچکزئی نے کہا ہے ملکی ترقی کیلئے چاروں صوبوں کو وسائل اور اختیارات میں مساوی حصہ دینا ہوگا۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہاملک کو سیاسی و انتظامی مسائل سے نکالنے کا واحد حل 73 کے آئین کی بحالی میں ہے، منتخب پارلیمنٹ کو ہی طاقت کا سرچشمہ تسلیم کرنا ہوگا،افغانستان کو پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرنا ہوگا، پاکستان ، افغانستان ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات ہی خطے میں امن و ترقی کی ضمانت بن سکتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہاسرحدی علاقوں میں ٹریڈ فری زون قائم،قبائل کو معاشی طورپرمستحکم کرنے کیلئے ٹیکس میں رعایت ،تمام اقوام کو برابری کے حقوق دینے کی ضرورت ہے ،چاروں صوبوں کو وسائل اور اختیارات میں مساوی حصہ دئیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔