پشاور:(بیورورپورٹ)گلگت میں شفاف الیکشن یقینی بنائیں،سہیل آفریدی نے چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ کوخط لکھ دیا۔
وزیراعلیٰ کے پی نے خط میں کہاگلگت بلتستان میں انتخابی ماحول انتہائی تشویشناک ، ایک سیاسی جماعت کو سیاسی سرگرمیوں، عوامی اجتماعات، انتخابی مہم ، قیادت کو نقل و حرکت میں رکاوٹوں کا سامنا ہے،سیاسی کارکنوں کو ہراساں کرنے، غیر قانونی گرفتار کرنے کی اطلاعات ہیں ،اقدام نہ روکے گے تو انتخابی عمل کی ساکھ و شفافیت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔
خط میں کہا گیاآئین ہر سیاسی جماعت کو آزاد، منصفانہ، شفاف و غیر جانبدار انتخابات میں حصہ لینے کا حق دیتا ہے، چیف جسٹس متعلقہ حکام کو صاف و شفاف انتخابات یقینی بنانے کی ہدایت کریں۔
گلگت شفاف الیکشن کیلئے سہیل آفریدی کا چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ کوخط



















