پشاور:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے پی میں بغاوت،متعدد اراکین اسمبلی وزیراعلیٰ سے ناخوش،ناراض اراکین کی جانب سے جلد اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ناراض اراکین نے شکوہ کرتے ہوئے کہاصوبے میں گورننس ، امن وامان کی صورتحال ابتر ، وزیراعلیٰ بیوروکریسی سے اپنی بات منوانے میں ناکام ہیں، متعدد بار تحفظات وزیراعلیٰ کے سامنے رکھے مگر عملدرآمد نہ ہوسکا۔
رپورٹ کے مطابق فنڈز کی غیرمنصفانہ تقسیم ،کابینہ میں توسیع پر بھی ناراض اراکین کو تحفظات ہیں،تحفظات ،حکمت عملی طے کرنے کیلئے جلد اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔
وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہاگروپ بندی کی خبریں جھوٹی، من گھڑت ، بے بنیاد ہیں، تقسیم کا خواب دیکھنے والے مایوس ہوں گے،تمام اراکین اسمبلی وزیراعلیٰ کی قیادت میں متحد ہیں ،سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔
پی ٹی آئی کے پی میں بغاوت،متعدد اراکین اسمبلی وزیراعلیٰ سے ناخوش



















