حکومت مہنگائی سے متاثرہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہے:رانا ثنا

فیصل آباد:(بیورورپورٹ)مشیر وزیراعظم سینیٹر رانا ثنا نے کہا ہے پاکستان موجودہ عالمی اور علاقائی کشیدگی کے دوران تدبر، ذمہ دار سفارتکاری اور قومی بصیرت کےساتھ موثر اور باوقار کردار ادا کر رہا ہے، پوری دنیا پاکستان کو امن کے پاسدار، خطے میں استحکام کے ضامن اور عالم اسلام کی مضبوط آواز کے طور پر دیکھ رہی ہے، حکومت مہنگائی سے متاثرہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہے اور آنے والے بجٹ میں عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے افغانستان میں موجود عناصر کارفرما ہیں ،اگر افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہو تو پاکستان دہشت گردی پر 100فیصد قابو پا سکتا ہے۔