لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی صدر نواز شریف سے ملاقات کر کے عید کی مبارکباد دی ،نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، حمزہ شہباز، سلمان شہباز و دیگر فیملی ممبران بھی موجود تھے،ملکی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ چین سے تفصیلی آگاہ کیا۔
نوازشریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا مہنگائی کم سے کم کرنے کی کوشش کریں،وفاق ،پنجاب میں ایسی پالیسیاں بنائیں جن سے عوام کوریلیف ملے، دونوں رہنماﺅں نے جاتی امرا میں مدفون اپنے رشتے داروں کی قبروں پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
بجٹ میں عوام کو زیادہ ریلیف دیں، نوازکی شہباز کو ہدایت



















