گلگت میں جنید اکبر سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما گرفتار،صوبہ بدر


گلگت:(مشرق نیوز)گلگت میں انتخابی مہم کے دوران جنید اکبر سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما گرفتار،پولیس نے صوبہ بدر کردیا۔

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر گلگت میں الیکشن مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے تھے ہنزہ کے مقام پر اراکین قومی اسمبلی سلیم الرحمان، سید محبوب شاہ، ڈاکٹر امجد علی اور ایم پی اے نعیم خان سمیت گرفتار کرلیا گیابعدا زاں پولیس نے صوبہ بدر کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاگرفتاری قابل مذمت ،انتخابی مہم سے روکنا پری پول ریگنگ ہے ،الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کو یکساں موقع دے،ملک بھر میں لوگوں کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت ہونی چاہیے ، گلگت بلتستان میں سیاسی سپیس نہ دینا جمہوریت کےلئے نقصان دہ ہوگا۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقا ص اکرم نے کہا اقدام سیاسی سرگرمیوں کو دبانے اور انتخابات پر اثرانداز ہونے کی ناکام کوشش ہے،جمہوریت کو گرفتاریوں ،دباوکے ذریعے خاموش نہیں کرایا جا سکتا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا گلگت بلتستان میں جعلی حکومت بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ایسے اقدامات ملک میں نفرت ،تقسیم کو بڑھا رہے ہیں،پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کےلئے جمہوری نظام تباہ کیا جا رہا ہے،گلگت بلتستان کو نو گو ایریا نہیں بننے دیاجائےگا،عوام ووٹ کی طاقت سے جواب دیں گے۔