چین ثالثی کردارکا معترف،پاکستان کےساتھ سٹرٹیجک تعاون کا روڈ میپ متعارف کرا دیا


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چین ثالثی کردارکامعترف،پاکستان کےساتھ سٹرٹیجک تعاون کا اقتصادی روڈ میپ متعارف کرا دیا۔

سفیر جیان زیڈونگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا ثالثی کردار قابل ستائش، چین طاقت کی بجائے بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کا حامی ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں چین یک طرفہ اقدامات اور طاقت کی سیاست کےخلاف ہے ،چینی سفیر نے کہا چین بین الاقوامی قانون کو ملکی قانون کے تابع کرنے کی مخالفت کرتا ہے، غیر فوجی اہداف پر حملہ نہیں ہونا چاہیے اور بحری راستوں کی سلامتی میں خلل نہیں پڑنا چاہیے ،چین کی ثالثی کی کوششیں تنازع کے حل تک جاری رہیں گی، مشرق وسطیٰ میں اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

جیانگ زیڈونگ نے قومی اقتصادی و سماجی ترقی کےلئے چین کے 15ویں 5 سالہ منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پائیدار ترقی، تکنیکی ترقی اور عالمی تعاون کےلئے جامع روڈ میپ قرار دیتے ہوئے کہاحکومتی ورک رپورٹ 2026 کےساتھ منصوبہ بیجنگ کے طویل المدتی ویژن اور عالمی اقتصادی ترقی کی پالیسی سے متعلق درست سمت کی عکاسی کرتی ہے، نیا5 سالہ فریم ورک بین الاقوامی برادری کو واضح، مثبت اور پراعتماد اشارئیے کی نشاندہی کرتا ہے جس سے مستحکم اور متوقع اقتصادی توسیع کےلئے چین کے عزم کی تصدیق ہوتی ہے۔