افغان پناہ گاہوں سے سرگرم دہشتگردوں کو امن خراب نہیں کرنے دینگے،فیلڈ مارشل


راولپنڈی: (بیورورپورٹ)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے افغان پناہ گاہوں سے سرگرم دہشتگردوں کو امن خراب نہیں کرنے دینگے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرم کا دورہ کیا ،جوانوں کےساتھ عید منائی اورمبارکباد دی،بلند حوصلے، پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا ،شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا،نماز کی ادائیگی کے بعدملکی استحکام کیلئے خصوصی دعا مانگی۔

سید عاصم منیر نے کہا افغان سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہیں ہونے دی جائےگی، ملکی خودمختاری کا دفاع ہر قیمت پر جاری رہے گا،آپریشن غضب للحق میں دہشتگرد نیٹ ورکس کےخلاف کامیابیوں پر افسروں اور جوانوں کو سراہتے ہیں۔