باپ نے بیٹے کو قتل کر کے خودکشی کر لی، بیوی و بیٹی زخمی

لاہور (مشرق نیوز) گھریلو ناچاقی پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل، بیوی اور بیٹی کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 3 ڈبلیو بلاک میں پیش آیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلئے۔

ملزم نے گھریلو ناچاقی پر گھر والوں پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والی ماں بیٹی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔