ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی ذمہ داری سی سی ڈی کو تفویض


لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ مریم نواز نے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی ذمہ داری سی سی ڈی کو سونپ دی اور عید الفطر کے بعد اسلحہ کلچر کے خاتمے کےلئے بھرپور مہم کا حکم دےدیا۔

پنجاب میں پہلی مرتبہ اسلحہ نمائش ،ناجائز استعمال کے سدباب کے جامع ایکٹ تیار کر لیا گیا،مریم نواز نے The Punjab Surrender Illicit Arms Act 2026کی منظوری دیدی ، نئے ایکٹ میں ہرقسم کے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی شقیں شامل ہیں، انٹیک اسلحہ گھر میں آویزاں کرنے کےلئے بھی خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

نئے ایکٹ کے نفاذ کے بعد ناجائز اسلحہ مقرر مدت کے اندر اندر سی سی ڈی کو جمع کرانا ہو گا، لائسنس یافتہ اسلحہ بردار شہری کو بھی اسلحہ رکھنے کی معقول وجہ بیان کرنا ہوگی، مقررہ مدت میں ناجائز اسلحہ جمع نہ کرانے پر سخت سزائیں تجویز کردی گئیں۔