بیوی ،بیٹی کے قاتل کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بیوی ،بیٹی کے قاتل کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل ،سپریم کورٹ نے قرار دیا مجرم بیٹی کا واحد بچ جانے والا سہارا، عدلیہ کی سرپرستی میں بچوں کویتیم نہیں کر سکتے۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا زندہ بچ جانےوالے والد کو پھانسی دینا عدلیہ کی سرپرستی میں بچوں کو یتیم کرنے کے مترادف ہے، ریاست کو ایک بچے کی مکمل بےچارگی اور خاندان کی تباہی کا معمار نہیں بننا چاہیے، اقوام متحدہ کنونشن کے تحت بچوں کے بہترین مفاد کو مدنظررکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
سپریم کورٹ نے کہاملزم کم عمر بچوں کا واحد زندہ والد یا والدہ ہو تو سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنا انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتا ہے،سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنا جرم کو معاف کرنا نہیں بلکہ یقینی بنانا ہے ریاست کسی بچے کی مکمل بے سہارگی کی وجہ نہ بنے۔
















