گوادر(نمائندہ مشرق ) 2گاڑیوں میں تصادم، بچے سمیت 7 افراد جاں بحق، خاتون سمیت 8زخمی ہوگئے۔
حادثہ خراب گاڑی کے سڑک پر کھڑے رہنے کی وجہ سے پیش آیا ،دونوں گاڑیوں میں سے ایک گوادر سے کراچی اور دوسری کراچی سے گوادر آرہی تھی، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں،جاں بحق ہونےوالے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔
متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،پولیس نے تحقیقات شروع کردیں،لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔
گوادر: گاڑیوں میں تصادم، بچے سمیت 7 افراد جاں بحق، 8 زخمی
















