جنگ رکوانے کیلئے ٹیلی فونک ڈپلومیسی،بحران کاواحد حل مذاکرات ہیں،پاکستان
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان کی امریکہ،اسرائیل ،ایران جنگ رکوانے کیلئے ٹیلی فونک ڈپلومیسی،مذاکرات کو بحران کاواحد حل قراردے دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار ،ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، دونوں جانب سے خطے میں بڑھتی کشیدگی کو فوری طور پر کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کےخلاف ہونے والے بلاجواز حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکشیدگی کو فوری طور پر کم کیا جانا چاہیے،موجودہ بحران کا پرامن ،مذاکرات کے ذریعے حل نکالنے کےلئے سفارتی عمل کی جلد بحالی ناگزیر ہے،بات چیت اور سفارتکاری سے ہی خطے میں پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔


















