اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں کا آغاز،پہلے مرحلے میں آسٹریا چلے گئے۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ ،معاون خصوصی طارق فاطمی ودیگر بھی ساتھ ہیں،وزیر اعظم ویانا میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں،سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے معروف کاروباری افراد کے اجلاس کی مشترکہ صدارت ،پاکستان آسٹریا بزنس فورم میں شرکت و خطاب کریں گے،انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل سے بھی ملاقات ہوگی،ترجمان دفتر خارجہ نے کہاوزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات میں نئی جہتوں کا اضافہ کرےگا۔
وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں کا آغاز،پہلے مرحلے میں آسٹریا پرواز
















