گلبرگ ،ہوٹل میں آتشزدگی،3افراد جاں بحق،5زخمی،180کو بچا لیا گیا


لاہور (کرائم رپورٹر)گلبرگ کے ہوٹل میں آتشزدگی،3افراد جاں بحق،5زخمی،180کوبچا لیا گیا۔

ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق آگ بیسمنٹ ون میں بوائلر پھٹنے سے لگی،فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا،اموات گیس اور دھواں بھر نے کے باعث ہوئیں،جاں بحق افراد میں عمران، شہر یار،لانڈری ملازم شامل ہے،لاشیں نکال لی گئیں،عملے ، مہمانوں سمیت 180افراد کو بچایا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں محفوظ رہیں۔

ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع دوپہر 12 بج کر 25 منٹ پر موصول ہوئی، 27 گاڑیوں کو امدادی کاموں پر مامور کیا گیا،آپریشن میں 80 اہلکاروں نے حصہ لیا ، فوری طور پر ہوٹل کے عملے اور مہمانوں سمیت 180افراد کوریسکیو کیا۔

متاثرہ عمارت 4 کنال رقبے پر مشتمل 19 منزلہ پلازہ ،3بیسمنٹ قائم ہیں،پلازے کا بیسمنٹ ون شدید متاثر ہوا ،آتشزدگی کے وقت ہوٹل میں نجی اکیڈمی کی تقریب جاری تھی،آگ کے باعث بالائی منزلیں بھی دھویں سے بھر گئیں،قبل ازیںچیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان جائے وقوعہ پرپہنچے اور امدادی کارروائیوں کاجائزہ لیا،تحقیقات شروع کردی گئیں۔