دبئی:(مشرق نیوز)ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں اوپنر سمیر منہاس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی۔
دبئی میں کھیلے جانےوالے میچ میں سمیر منہاس نے بھارتی باﺅلر ز کو خوب دھودیا،113 گیندوں پر 172رنز کی طوفانی اننگز کھیلی،17 چوکے ،9 چھکے لگائے، بیشتر رنز باﺅنڈریز لگاکر حاصل کیے،سمیر منہاس باﺅنڈریز لگا کر سب سے زیادہ رنز بنانے والے انڈر 19 پاکستانی بیٹر بن گئے،172 رنز کی اننگز میں 122 رنز باﺅنڈریز لگاکر بنائے۔
سمیر منہاس کے 172 رنز کسی بھی پاکستانی بیٹر کی جانب سے یوتھ ون ڈے میں کھیلی گئی سب سے بڑی انفرادی اننگزاور بھارت کےخلاف بھی اب تک کا سب سے بڑا نفرادی سکور ہے،نوجوان کھلاڑی سمیر منہاس نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 471 رنز بناکرسابق پاکستانی اوپنر سمیع اسلم کا 13 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
باﺅنڈریز سے سب سے زیادہ رنز،سمیر منہاس نے تاریخ رقم کردی
















