ایمان ،ہادی کوریلیف ،سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکدی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)متنازع ٹوئٹس کیس میں ایمان مزاری ،ہادی چٹھہ کوریلیف ،سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکدی۔

عدالت عظمیٰ نے ٹرائل پرحکم امتناع جاری کرتے ہوئے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ کو ہدایت کی دونوں ملزموں کی ٹرائل کیخلاف اپیلوں پر جلد فیصلہ کیا جائے۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیئے ایمان مزاری ،ہادی چٹھہ کا کردار بھی معاملے میں اچھا نہیں رہا،دونوں ملزم وکیل ہونے کے باوجود ٹرائل کے دوران احتجاج کرتے رہے، ماتحت عدلیہ کے ججز کو کسی بھی صورت بے توقیر نہیں ہونے دیا جائےگا۔