اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان میں پانی بحران شدت اختیار کرگیا ،ذخائر تیزی سے کم،ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ جاری کردی۔
اے ڈی بی نے رپورٹ میں کہاواٹر سکیورٹی کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ،پاکستان میں پالیسیاں مضبوط مگر عملدرآمد کمزور ،سست ہے،پاکستان کی 80 فیصد سے زائد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے، فی کس پانی دستیابی 3500 سے کم ہو کر 1100 مکعب میٹر رہ گئی ، زیر زمین پانی کے بے دریغ استعمال سے زہریلا آرسینک پھیل رہا ،مالی وسائل کی شدید کمی، واٹر سیکٹر میں اصلاحات ،سرمایہ کاری درکار ہے۔
رپورٹ میں کہا گیاپاکستان میں 2022 کے سیلاب نے لاکھوں افراد کو بے گھر کیا،سیلاب ،خشک سالی کے خطرات برقرار ،ایس ڈی جیز کیلئے سالانہ 12 ارب ڈالر درکار ہیں۔
پاکستان میں پانی بحران شدت اختیار کرگیا ،ذخائر تیزی سے کم
















