متنازع ٹوئٹ کیس،ایمان مزاری ،ہادی چٹھہ کا جج پر عدم اعتماد

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایمان مزاری ،ہادی چٹھہ نے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ پر عدم اعتماد کردیا، درخواست میںموقف اپنایا گیا فاضل جج ٹرائل میں شفافیت کے تقاضے پورے نہیں کر رہے،دوران سماعت کمرہ عدالت میں وکلا کی جانب سے نعرے بازی پر جج افضل مجوکہ اٹھ کر چلے گئے۔

دوسری جانب ایمان مزاری ،ہادی چٹھہ کےخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کےخلاف اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کر دیا، بار ایسوسی ایشن کے مطابق ایمان مزاری ،ہادی چٹھہ کو صفائی کا موقع نہ دینے کی مذمت کرتے ہیں،اپنا موقف بیان کرنے کا موقع دیا جائے،بار ایسوسی ایشن سمیت پوری وکلا کمیونٹی میں تشویش پائی جاتی ہے۔