ڈی آئی خان ، پولیس موبائل پر بم حملہ،اے ایس آئی سمیت 3 اہلکار شہید


ڈیرہ اسماعیل خان،اسلام آباد:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر بم حملہ،3 اہلکار شہید ہوگئے،شہدا میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شامل ہیں ،کانسٹیبل آزاد شاہ محفوظ رہے،لاشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دوسری جانب صدر،وزیراعظم،وزیر داخلہ نے پولیس موبائل پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ذمہ داروں کا تعین کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔