سلسلہ نہ رکا تو کسی اور لائن کی طرف جانے کا سوچیں گے،پی ٹی آئی
راولپنڈی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ضمنی انتخابات میں ناکامی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے مینڈیٹ اب بھی قبول نہیں کیا جا رہایہی سلسلہ رہا توکسی اور لائن کی طرف جانے کا سوچیں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا پتہ ہوتا پی ٹی آئی کامینڈیٹ اب بھی قبول نہیں کیا جاتا تو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لیتے،اپنی ہری پور سیٹ کا دفاع نہیں کرسکے، خیبرپختونخوا (کے پی) اور ہر جگہ کسی اور کا سکہ چل رہا ہے ،اتنی سختیاں برداشت کیںیہی سلسلہ رہا تو کسی اور لائن کی طرف جانے کا سوچیں گے، جیتی ہوئی سیٹ نہ دینا جمہوریت کےلئے اچھا شگون نہیں ، ہری پور کا ہر پولنگ سٹیشن جیتے اور 27 ہزار کی لیڈ تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہارویہ غیر قانونی و غیر آئینی، صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہیں کرائی جاتی،ویڈیو رکھنے والے نہیں، عوامی مینڈیٹ سے آتے ہیں، موجودہ سیٹ اپ نہیں رہے گا۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر پارٹی میں مشاورت کریں گے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،ہری پور انتخابات پر وائٹ پیپر جلد جاری کریں گے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کسی کو کوئی دھمکی نہیں دی، افسروں کو تنبیہ کرنا حق ہے،تفصیلی جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے۔
















