کوٹلی ،سکریپ کی دکان میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کوٹلی: (مشرق نیوز)آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں سکریپ کی دکان میں دھماکہ،3 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ہو گئے۔

لاشوں و زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لےکر تحقیقات شروع کر دیں،مقامی افراد کے مطابق کچرا اٹھانے والے بچے غلطی سے مائن اٹھا کر دکان پر لائے جو دھماکے سے پھٹ گیا۔