بنوں،انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک


بنوں: (مشرق نیوز)بنوں میںانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،سی ٹی ڈی نے 2انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، مرنے والوں میں سی ٹی ڈی کے 4اہلکاروں کی شہادت کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے۔

دہشتگرد بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کرر ہے تھے، سی ٹی ڈی کی خصوصی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ فوری طور پر علاقے کا گھیرا ﺅکیا،ٹیم کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی،جوابی کارروائی میں 2مارے گئے،فرار ساتھیوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔