اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کےخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کے معاملے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درج مقدمے کے اخراج کی درخواست مسترد کردی،محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر صدیق انجم کی درخواست مسترد کی گئی۔
جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت نے 3صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا،عدالت نے فیصلے میں کہا درخواست گزار خود کوبےگناہ سمجھتا ہے تو ٹرائل کورٹ میں بریت درخواست دائر کرسکتاہے، اخراج مقدمے کی درخواست کا کوئی ٹھوس جواز نہیں۔
جج کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والے ملزم کی درخواست مسترد
















