نیویارک (مشرق نیوز) امریکہ میں جاری شارلٹس ول اوپن سکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے نور زمان سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
کوارٹر فائنل میں نور زمان نے تھرڈ سیڈ مصر کے یحییٰ الناصاوانی کو شکست دےکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، نور زمان نے کوارٹر فائنل میچ صرف 35 منٹ میں تین صفر سے جیتا۔
پاکستانی کھلاڑی کی کامیابی کا سکور 9-11، 9-11 اور 9-11 رہا، سیمی فائنل میں نور زمان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ امریکہ کے ٹموتھی براونیل سے ہو گا، امریکہ میں جاری شارلٹس ول اوپن سکواش کی مجموعی انعامی رقم 31 ہزار 250 ڈالرز ہے۔
شارلٹس ول اوپن سکواش: نور زمان کی سیمی فائنل میں انٹری
















