سابق جج شاہد جمیل اپوزیشن اتحاد میں شامل،حکومت کو گھر بھیجیں گے،اچکزئی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے عوام کی طاقت سے حکومت کو گھر بھیجیں گے، ملک میں آئین اصل شکل میں بحال کیا جائے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے اچکزئی نے کہا ملک میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں ،ضمیر بیچنے والے کووفادار سمجھا جاتا ہے، شہباز اینڈ کمپنی نے جمہوریت کی تمام جدوجہد پرپانی پھیردیا ، بےنظیر شہید کی پارٹی بھی گناہ میں شریک ہے،نوازشریف کا بیانیہ ووٹ کوعزت دوکا بیانیہ کدھرگیا، شہبازشریف سن لوعوام کی طاقت سے آپ کی حکومت کوفارغ کریں گے۔

سربراہ اپوزیشن اتحاد نے کہا گلگت سے لیکرسندھ کے شہروں تک عوامی کرفیولگائیں گے،سوفٹ جمہوری انقلاب کےلئے کمربستہ ہوجائیں،جمہوریت،آئین پریقین رکھنے والے وکلا ساتھ دیں،آئین وقانون کی بالادستی سے ہی ملک صحیح سمت چلے گا۔

اسد قیصر نے کہا خیبرپختونخوا میں جنگ کی وجہ سے معیشت تباہ ،جینے کا حق بھی نہیں دے رہے، افغانستان کےساتھ کاروباربند کردیا گیا،تمام صوبوں کولیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، پنجاب میں کسانوں کا برا حال ہے وزیراعلیٰ اگرسمجھتی ہیں بہت زیادہ مقبول ہیں توالیکشن لڑ کر دیکھ لیں، ضمانت ضبط ہوجائےگی،خواجہ آصف کے بیان کی مذمت کرتا ہوں، کچھ ایم این ایزملک سے باہر ہیں، باقی سب نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دےدیا۔

دریں اثنا لاہور ہائی کورٹ کے مستعفی ہونے والے جج شاہد جمیل تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل ہوگئے،پریس کانفرنس میںجسٹس (ر) شاہد جمیل نے کہا خوشی ہے آئین کی سپرمیسی کیلئے کام کرنےوالی تحریک کا حصہ بن رہا ہوں،آئین پر ملک کی تمام اکائیاں متفق ہیں،عدلیہ کی آزادی بنیادی جزو ہے،مصطفی نواز کھوکھر نے کہا پریس کانفرنس کا بنیادی مقصد جسٹس (ر) شاہد جمیل ہیں، جسٹس صاحب نے تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی،خوش آمدید کہتے ہیں، تحریک مضبوط ہوگی۔