ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام عمران خان رکھنے کےخلاف درخواست دائر

پشاور:(بیورورپورٹ)ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام عمران خان رکھنے کےخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

امجد علی ارباب، غلام بلور، حاجی غلام علی، ارباب عالمگیر، کاشف اعظم اور ارباب خضرحیات نے علی گوہر درانی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اپنایاخیبرپختونخوا لوکل کونسل رولز 1994کے مطابق کسی جگہ کا نام رکھنے یا تبدیل کرنے کے بعد 50 سال تک تبدیل نہیں کیا جاسکتا،ارباب نیاز سٹیڈیم 1984 میں تعمیر کیا گیا، پہلے نام شاہی باغ کرکٹ سٹیڈیم تھا۔

درخواست گزاروں نے موقف اپنایا ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا گائیڈ لائن کے مطابق عوامی اثاثوں کو کسی زندہ شخص کے نام سے منسوب نہیں کیا جاسکتا، صوبائی حکومت نے سیاسی فیصلے کے تحت نام تبدیل کیا، عدالت صوبائی حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے۔