سکیورٹی خدشات،جعفرایکسپریس کو کوئٹہ جانے سے روکدیا گیا

کوئٹہ:(بیورورپورٹ)سکیورٹی خدشات،جعفرایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا۔

حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی، کلیئرنس نہ ملنے پر اقدام اٹھایا،ذرائع کے مطابق ،ٹرین سٹیشن پر کئی گھنٹے کھڑی رہنے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے بلوچستان روانہ کیا گیا۔