دبئی: ( ) پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی اہم بیٹھک ہوئی ذرائع کے مطابق میٹنگ میں ہر کھلاڑی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور برملا بلے بازی میں ناکامی کا اعتراف کیا۔
کھلاڑیوں نے تسلیم کیا سٹرائیک کو روٹیٹ کرنا ضروری ہے جبکہ بولرز نے تسلیم کیا بیٹرز کے لیے کنڈیشنز قدرے دشوار ہیں۔
کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ کو یقین دلایا سپر فور مرحلے میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے جبکہ کوچ مائیک ہیسن نے ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
قومی ٹیم کی اہم بیٹھک، بلے بازی میں ناکامی کا اعتراف
















