نئی دہلی: (مشرق نیوز)بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کی درخواست سننے سے انکار کرتے ہوئے مسترد کر دی۔
جسٹس جے کے مہیشوری اور وجے بشنوئی پر مشتمل بینچ کے سامنے درخواست سماعت کےلئے پیش کی گئی ، ججز نے سماعت سے انکار کر دیا،قانون کے 4طلبہ کی جانب سے پیش ہونےوالی وکیل اروشی جین نے ہنگامی بنیادوں پر سماعت کی استدعا کرتے ہوئے کہا بھلے میں کیس برے طریقے سے پیش کر رہی ہوں مگر سن لیجیے۔
عدالت نے استفسار کیا ہنگامی نوعیت کا معاملہ کیا ہے؟ ایک میچ ہے اسے میچ رہنے دیں،میچ اتوار کو ہے، کچھ نہیں ہو سکتا، میچ ہونا چاہیے۔
بھارتی سپریم کورٹ میں پاک بھارت میچ کیخلاف درخواست مسترد
















