ایشیا کپ، یو اے ای 57 پر ڈھیر،بھارت کی 9وکٹوں سے کامیابی

دبئی(مشرق نیوز)ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں یو اے ای 57 پر ڈھیر،بھارت نے 9وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کرلی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو بیٹنگ کی دعوت دی،یو اے ای کی ٹیم13.1اوورز میں57 رنز بنا کر چلتی بنی۔

اوپننگ بیٹر علیشان 22 اور کپتان وسیم 19 رنز بنا کر نمایاں رہے، بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو 4 اور شیوام دوبے نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت نے ہدف4.3ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔