لاہور: (اپنے رپورٹر سے)گرانٹ ان ایڈ پالیسی 2025 کا اعلان ،10 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
سربراہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ہوں گی، کمیٹی گرانٹ ان ایڈ کیسز کا جائزہ لےکر کابینہ کو سفارشات دے گی،تسلسل یا نئے مقاصد کےلئے درخواستوں پر فیصلہ کیاجائےگا اگر ایک ہی مقصد کےلئے رقم مختلف نوعیت میں مانگی گئی ہو تو کمیٹی کیس کابینہ کو بھیجے گی۔
وزیرقانون، وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ،سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور، سیکرٹری آئی اینڈ سی ،متعلقہ محکمے کے سیکرٹری و سپیشل سیکرٹری فنانس (بجٹ) بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے،گرانٹ ان ایڈ کے تمام کیسز کابینہ کی منظوری کے بغیر منظور نہیں ہوں گے،کمیٹی مالیاتی نظم و ضبط اور شفافیت کو یقینی بنانے کےلئے تشکیل دی گئی ۔
گرانٹ ان ایڈ پالیسی کا اعلان، مریم اورنگزیب سربراہ نامزد
















