ملک ریاض سمیت 10ملزموں کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ

کراچی:(بیورورپورٹ) غیرقانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں ملک ریاض سمیت 10 ملزموں کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔

نیب کورٹ کراچی میں ساڑھے 17 ہزار ایکڑ زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ ریفرنس پر سماعت ہوئی،عدالت نے ملک ریاض، زین ملک، علی ریاض سمیت 10 ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا مفرور ملزموں کیخلاف زیر دفعہ 87 اور 88 کی کارروائی کا آغاز کیا جائے،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ستار اعوان نے ملزموں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست کردی۔