لاہور: ( ) ڈیزل 12.84 روپے لٹر سستا، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کی کمی کی گئی ، پٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ۔
قیمتوں میں ردوبدل کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے پر مستحکم رہی ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 99 پیسے ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے 19 پیسے کی کمی کے بعد 178 روپے 27 پیسے فی لٹر ہوگئی ، لائٹ ڈیزل کی قیمت 8 روپے 20 پیسے کمی کے بعد 162 روپے 37 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل 12.84 روپے لٹر سستا
















