غذر:(مشرق نیوز)غذر، آزاد کشمیر میں کلاوڈ برسٹ ،طوفانی بارشوں سے تباہی،4 افراد جاں بحق ہوگئے، ندی نالوں میں طغیانی، سیلابی ریلے، زمین کا کٹاو اور رابطہ سڑکوں کی بندش نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا۔
گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں طوفانی بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر گئے،مقامی افراد نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی شروع کر دی۔
ادھر سکردو میں کے ٹو مہم جوئی کے دوران امریکی کوہ پیما پہاڑی تودے کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر مشن نے بروقت ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کیا،باغ شہر و گرد و نواح میں ندی نالوں کی طغیانی نے معمولات زندگی منجمد کر دئیے۔
غذر، آزاد کشمیر میں کلاوڈ برسٹ ،بارشوں سے تباہی،4 افراد جاں بحق
















