دہشتگردوں کی آنکھوں سے آنکھیں ملانی پڑیں گی، میرسرفراز بگٹی


کوئٹہ: (بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے ملکر دہشتگردوں کی آنکھوں سے آنکھیں ملانی پڑیں گی،مٹھی بھر لوگ بندوق کے زور پر پاکستان توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہا بہادر افواج نے معرکہ حق میں بھارت کے دانت کھٹے کئے، صدر مملکت، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے بھی قائدانہ صلاحیت دکھائی، بلوچستان کے عوام نے گوادر سے لیکر ژوب تک جشن آزادی منایا، بلوچستان کے لوگ تو اپنے مہمانوں کیلئے جان قربان کر دیتے ہیں،خطے میں امن کا سورج پوری آب وتاب کےساتھ ضرور طلوع ہوگا۔