پاکستان میں پہلی بار مقامی سطح پر ریبیز ویکسین تیار

کراچی (مشرق نیوز) پاکستان میں پہلی بار مقامی سطح پر ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے ریبیز کی ویکسین تیار کرلی گئی ہے۔ڈاو یونیورسٹی نے مقامی طور پر حاصل کرنے والے ریبیز وائرسز سے ”پیوڑفائیڈ، انیکٹیویٹیڈ، لیوفلائزڈ“ویکسین تیار کر لی ہے۔ یہ پہلا مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار شدہ انسانی ویکسین ہے۔

ابھی فی الحال مستقبل میں اس کے کلینیکل ٹرائلز کیلئے کی منظوری پر مبنی بیچز تیار کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پہلے DOW Rab کے نام سے ویکسین کی ابتدائی خام خوراکیں 2024 میں تیار کی گئیں جن میں 30,000 خوراکیں فراہم کی گئیں جبکہ مزید 170,000 کی تیاری کا منصوبہ ہے۔

ریبیز ویکسین کی سالانہ تقریباً 2 ملین خوراکیں درآمد کی جاتی ہیں تاہم اب مکمل مقامی ویکسی نیشن سے 2031 تک اس مالیاتی دباو سے نجات ملے گی۔ اس کا مجوزہ استعمال خاص طور پر دیہی علاقوں میں ہوگا جہاں کتے کے کاٹنے کے واقعات زیادہ عام ہیں۔

روایتی ویکسین کی 2024 میں کمرشل پروڈکشن شروع ہوچکی تھی تاہم جدید اور مکمل انسانی ویکسین 2025 میں پہلی بار تیار کی گئی ہے۔ٹرائلز کے بعد اس کی حتمی منظوری کے بعد ویکسین پھر ملک گیر سطح پر تیاری ہوگی اور تقسیم کی جائیگی۔