بارشوں سے تباہی،خواتین ،بچوں سمیت متعدد افراد جاں بحق،50سے زائد زخمی


لاہور،رائیونڈ،فیصل آباد،شیخوپورہ،چشتیاں،پاکپتن ،اوکاڑہ:(کرائم رپورٹر،نمائندگان)بارشوں سے تباہی،خواتین ،بچوں سمیت متعدد افراد جاں بحق،50سے زائد زخمی،نشیبی علاقے زیر آب ،پانی گھروں میں بھی داخل،شاہراہیں تالاب ،بجلی غائب،کئی علاقے گھنٹوں بجلی سے محروم رہے۔

ہلاکتیںچھتیں گرنے ،کرنٹ لگنے سے ہوئیں،ایک خاندان کے 5افراد بھی شامل ہیں،ٹھوکر نیاز بیگ مرید وال کے بد قسمت خاندان نے ایک ماہ قبل جگہ خرید کر کچا گھر بنایا تھا۔

ادھر محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی ، مون سون کا سپیل 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، دوسری جانب این ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں شدید بارش ،لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کردیا۔