سکیورٹی خدشات،پاکستان نے ایشیا کپ کیلئے ہاکی ٹیم کو بھارت جانے سے روکدیا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان نے ایشیا کپ کےلئے ہاکی ٹیم کو بھارت جانے سے روکدیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ کھیلوں کو سیاست سے بالا تر رکھا لیکن بھارت نے کھیلوں کو سیاست کی نظر کیا اور متنازع بنایا ،بھارتی میڈیا پاکستان کےخلاف زہر اگل رہا ہے، انتہا پسند تنظیمیں مختلف سوشل میڈیا اکاو¿نٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہےں،موجودہ صورتحال، تعلقات کی کشیدگی اور ٹیم کو لاحق سکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو بھارت نہیں بھیج سکتے۔