سانحہ لیاری میں6 افسروں سمیت 14 افراد قصور وار


کراچی:(بیورورپورٹ)سانحہ لیاری میں6 افسروں سمیت 14 افراد قصور وار ،پولیس نے ابتدائی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

رپورٹ کے مطابق 1986 میں مالک نے 2 حصوں پر مشتمل گراونڈ پلس 5 عمارت بنائی، کافی عرصے سے عمارت کے دونوں حصے خستہ حال و ناقابل رہائش ،ایس بی سی اے افسروں کو 2022 سے علم تھا ، 20 فلیٹ پر مشتمل عمارت کا ایک حصہ ایس بی سی اے افسروں کی مجرمانہ غفلت کے باعث گرا،پولیس رپورٹ میں کہا گیامعلوم ہونے کے باوجود ایس بی سی اے افسروں نے سنجیدہ اقدامات نہیں کیے۔

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے لیاری بغدادی میں عمارت گرنے سے 27 افراد کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ایس بی سی اے کے 5 ڈائریکٹر، 2 ڈی ڈی، انسپکٹر اور عمارت کے مالک کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔