سانحہ لیاری کامقدمہ درج،ایف آئی آر سیل،9 سینئر افسر و مالکان گرفتار

کراچی:(بیورورپورٹ)سانحہ لیاری کامقدمہ درج،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے9 سینئر افسروں و متاثرہ عمارت کے مالکان کو گرفتار کرکے ایف آئی آر کو سیل کردیاگیا۔

افسروں میںایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایس بی سے اے عرفان نقوی، زرغام شاہ، آصف رضوی، چالیس صدیقی، اشفاق کھوکھر، ڈپٹی ڈائریکٹر فہیم صدیقی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقارشاہ، فہیم مرتضیٰ ودیگر شامل ہیں،پولیس نے نامزد ملزموں کی گرفتاری کےلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دےدیں