باجوڑ:(مشرق نیوز)باجوڑ میں فائرنگ،اے این پی رہنما مولانا خان زیب سمیت 2افراد جاں بحق،3زخمی ہوگئے، مولانا خان زیب اے این پی علما کونسل کے سربراہ اور قومی اسمبلی کے سابق امیدوار تھے۔
ڈی پی او کے مطابق مولانا خان زیب کو امن مارچ کی مہم کے دوران نشانہ بنایاگیا،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،حالت تشویشنا ک ہے۔
واضح رہے مولانا خان زیب نے جنرل الیکشن 2024 میں این اے پی کے ٹکٹ پر این اے 8 سے الیکشن لڑا اور 12 ہزار ووٹ لئے ،مولانا خان زیب ماہر معاشیات ،شعلہ بیان مقرر ہونے پر عوام میں کافی مقبول ، کالجز و یونیورسٹیوں میں لیکچر کےلئے طالبعلم مدعو کیا کرتے تھے۔
باجوڑ میں فائرنگ،اے این پی رہنما مولانا خان زیب سمیت 2افراد جاں بحق
















