پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب خطے کے دیگر ممالک سے کم


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) اصلاحاتی اقدامات کے باوجود پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب خطے کے دیگر ممالک سے کم،ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹیکس بیس محض عددی طور پر بڑھا،نئے فائلرز میں سے اکثر نے کم آمدنی ظاہرکی یا ٹیکس ادائیگی سے گریز کیا، کم ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کی بڑی وجہ ٹیکس نظام کی محدود رسائی ہے،صرف رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے کی بجائے پالیسی کوبہتربنایا جائے، بہترپالیسیوں سے موجودہ ٹیکس دہندگان سے تعمیل کوبہتر و ٹیکس وصولی کو بڑھایا جا سکتا ہے،اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کو اپنی ترجیحات موثر طور پر طے کرنی چاہیے تاکہ بہتر نتائج حاصل ہوسکیں۔