پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات نہ ہو سکی،بدستور ڈیڈ لاک

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)جنگ بندی کے باوجود پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات نہ ہو سکی،دونوں ممالک کے درمیان سفارتی و سکیورٹی سطح پر جمود بدستور برقرار ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق جنگ بندی کے بعد دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا اور اب بھی شیڈول کے تحت رابطے جاری ہیں تاہم اہم ترین پیشرفت یعنی قومی سلامتی مشیروں (NSA) کی مجوزہ ملاقات اب تک ممکن نہیں ہو سکی۔

جنگ بندی کے بعد متفقہ فیصلے کے تحت سلامتی مشیروں کی کسی نیوٹرل مقام پر ملاقات طے تھی،دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطے بھی بحال نہیں ہو سکے،سفارتی تعطل کے باعث متعدد اہم امور پانی کا مسئلہ، سرحدی کشیدگی اور سکیورٹی تعاون زیر التوا ہیں۔