سپریم کورٹ کاانقلابی قدم،LLBکی مدت کم، سی لا ٹیسٹ ختم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ کاانقلابی قدم،LLBکی مدت کم، سی لا ٹیسٹ ختم کردیا،عدالت عظمیٰ میںلیگل ایجوکیشن ریفارمز کیس پر اہم سماعت ہوئی۔

عدالت نے فیصلہ دیا ایل ایل بی پروگرام کی مدت 5سال سے کم کر کے 4 سال کر دی جائے تاکہ قانونی تعلیم میں بہتری و طلبہ کے تعلیمی بوجھ میں توازن لایا جا سکے،سپریم کورٹ نے بیرون ملک سے قانون کی تعلیم حاصل کرنےوالے طلبہ کےلئے سی لاٹیسٹ ختم کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

جسٹس علی مظہر نے ریمارکس دئیے لا کالجز کا معیار بہتر کرنے کےلئے فوری و موثر اقدامات اٹھائے جائیں،ادارے بند کرنا مسئلے کا حل نہیں بلکہ بہتری لائی جائے،ایس ایم لا کالج تو قیام پاکستان سے بھی پہلے کا ادارہ ہے اگر کوئی کمی ہے تو دور کی جائے