اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ٹک ٹاکر ثناءیوسف قتل کیس میں فیڈرل پراسیکیوٹرنے 2 رکنی ٹیم بنادی،پراسیکیوشن ٹیم میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرعدنان علی اورراجہ نوید کیانی شامل ہیں،ٹیم تفتیشی افسر کی معاونت کرے گی اور چالان کی تیاری کا بغور جائزہ لے گی،فیڈرل پراسیکیوٹر آفس کے مطابق اقدام کا مقصد کیس کو مضبوط قانونی بنیاد فراہم کرنا ہے۔
علاوہ ازیں خاتون اول ،رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے ٹک ٹاکر کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاثناءیوسف کو خواب دیکھنے، ترقی کرنے اور روشن مستقبل کا حق حاصل تھا، ٹک ٹاکر کو’ ’ناں“ کہنے کی سزا دی گئی،سب کےلئے باعث شرم ہے،کچھ لوگ ثناءکے ٹک ٹاک کے استعمال کو قتل کی وجہ بنا کر پیش کر رہے ہیں اگرمان لیا جائے تو کیا پاکستان کی کروڑوں لڑکیاں خطرے میں ہیں؟۔
ثنایوسف قتل کیس : فیڈرل پراسیکیوٹرکی 2 رکنی ٹیم مقرر
















