شاہین، رضوان، حارث اور شاداب نے بگ بیش ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

لاہور (مشرق نیوز) شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث روف اور شاداب خان نے بگ بیش ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کروادی۔ ڈرافٹ کیلئے کل 600 سے زائد انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا نام بھی ڈرافٹ کیلئے دستیاب کھلاڑیوں میں شامل ہے۔

بی بی ایل 15 اور ڈبلیو بی بی ایل 11 کیلئے ڈرافٹ 19 جون کو منعقد ہوگا۔ بی بی ایل 15 کی اعلان کردہ ابتدائی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے شیمار جوزف، نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن اور ٹم ساوتھی بھی شامل ہیں۔ انگلینڈ کے سیم کرن، ایلکس ہیلز اور سری لنکا کے کوشال پریرا بھی لسٹ کا حصہ ہیں۔

ویمنز بی بی ایل 11 کی ابتدائی فہرست میں انگلینڈ کی ہیتر نائٹ، لارین بیل، ڈینی وائٹ اور سوفی ایکلسٹون میں شامل ہیں۔ بھارت کی جمیما روڈریگز اور شیکھا پانڈے جبکہ جنوبی افریقہ کی شبنم اسماعیل، کلوئی ٹرائن اور ویسٹ انڈیز کی ڈیانڈرا ڈوٹن بھی فہرست کا حصہ ہیں۔ڈرافٹ کیلئے مکمل فہرست اور کھلاڑیوں کی دستیابی کی تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔