پسند کی شادی پر نوجوان کا باپ اور بھائی قتل، لاپتہ کمسن بچی کی نعش بر آمد
لاہور،راولپنڈی ،سوات:(کرائم رپورٹر،بیورورپورٹ) پسند کی شادی پر نوجوان کے باپ اور بھائی کو قتل کردیا گیا۔
لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں لڑکی کے ورثا نے رنجش میں فائرنگ کی،احسن گھر پر موجود نہیں تھا،مقتولین کی شناخت 45 سالہ سعید اور 22 سالہ شمشاد کے نام سے ہوئی،موٹرسائیکل سوار 4 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
مزید برآں راولپنڈی کے علاقے رتہ امرال سے لاپتہ ہونے والی کمسن بچی کی نعش نالے سے مل گئی،قاتل کزن نکلا، مریم وحید کالونی میں بڑی بہنوں کےساتھ گھرکے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئی تھی،سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے بچی کو کزن اٹھا کر لے جا رہا ہے، ملزم بھی کم عمر ہے، زیر حراست ملزم نے ابتدائی بیان میں بتایا کزن اچھی نہیں لگتی تھی اس لئے نالے میں پھینک دیا۔
















